31 دسمبر 2011 - 20:30

شیعت کے خلاف حالیہ ٹارگٹ کلنگ خصوصا محرم الحرام سے لے کراس وقت تک صرف کراچی کے اندر بیسیوں شہادتوں کے باوجود حکمرانوں کی خاموشی پر شیعہ علماء کونسل سندھ کاسراپااحتجاج کا سلسلہ جاری ہے،رپورٹ کے مطابق ان تمام تر کاروائیوں میں ملوث نامزددہشت گردوں کے اف. آئی .آردرج کرنے سے بھی انظامیہ گریزاں ہے.

ابنا: شیعہ علماء کونسل کراچی صدرعلامہ علی محمدنے مربوطہ ایس .ایچ. او۔ایس پی اورڈی آئی جی تک کے تمام قانونی دروازہ کھٹکھٹائے مگرانتظامیہ نے تعاون کے بجائے ٹال مٹول کی روایت اپنائی، یہاں تک کل کراچی میں شیعہ علماء کے رہنما،مونین کے خادم اورعظیم سماجی شخصیت ایڈوکیٹ عسکری رضاکوشہیدکردیاگیا،شہیدعسکری کی شہادت پرملک بھرسے مختلف سیاسی،مذہبی اورسماجی شخصیات کے مذمتی بیانات کاسلسلہ جاری ہے اوراس وقت شیعہ علماء کونسل سندھ نے شہید عسکری کا جلوس تشییع جنازہ کو احتجاج میں بدل کر گورنرہاؤس کارخ کیاہے ۔ شیعہ علماء کونسل نے گورنرہاؤس کے دروازہ پرشہیدعسکری رضاکاجنازہ رکھ کر ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں دہرنادیاہواہے،ہمارے نمائندے کی گزارش کے مطابق گورنرہاؤس کے دروازہ پرحضرت غازی عباس کاپرچم لہرا دیا گیا ہے اور شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدرعلامہ جعفرسبحانی، جنرل سیکریٹری علامہ ناظرعباس تقوی، کراچی سٹی کے علامہ علی محمد نقوی (جن کی صدارت میں یه احتجاج جاری هے) کے علاوہ علامہ مرزایوسف حسین اورمولانامنورنقوی موجودہیں ۔شیعہ علماء کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ ناظرعباس تقوی نے اپنے خطاب میں کہاکہ مطالبات کی منظوری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔/110